ماسکوٹ کومامون نے دو برسوں کے دوران 124.4 ارب ین پیدا کیے

ٹوکیو: بینک آف جاپان کے مطابق، جاپان کے معروف صوبائی ماسکوٹ کردار کومامون، جو کوماموتو کی نمائندگی کرتا ہے، نے پچھلے دو برس میں 124.4 ارب ین کی آمدن پیدا کر کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

کومامون، جو دراصل 2010 میں کوماموتو کے صوبائی محکمہ سیاحت نے تخلیق کیا تھا، نے 2011 کے جاپانی ماسکوٹ گرینڈ پرِکس (مقابلہ، انعام) میں قومی سطح پر شناخت حاصل کی، جب اسے مقبولیت کے ایک عوامی پول میں نمبر 1 پر ووٹ دیا گیا۔

اہلکاروں کا کہنا ہے، تب سے کومامون نے نہ صرف بڑی مقدار میں تجارت سے آمدن تخلیق کی ہے، بلکہ کوماموتو صوبے میں سیاحوں کی سرگرمیوں کی بے نظیر بھیڑ بھاڑ بھی پیدا کی ہے۔

بینک آف جاپان کی رپورٹوں میں پہلی مرتبہ ایک صوبائی ماسکوٹ کو اس کی معاشی کامیابی اور کسی علاقے کے لیے بہتری پیدا کرنے کے معاملے پر تسلیم کیا گیا ہے۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی، کومامون کی تشہیری ٹیم کو ماہانہ 400 درخواستیں موصول ہوتی ہیں جن میں اس کردار کی تصویر مختلف کوماموتو مصنوعات پر چھاپنے کو کہا جاتا ہے۔ کومامون اس وقت 2800 چیزوں پر ظاہر ہوتا ہے، جن میں کھانے پینے کی اشیاء، لوازمات اور زیب و زینت کی اشیاء شامل ہیں۔

نومبر میں کومامون صوبہ کوماموتو کے گورنر ایکُوؤ کاباشیما کے ہمراہ فینوے پارک کے دورے پر آیا تھا، جو بوسٹن ریڈ ساکس بیس بال ٹیم کا گھر ہے، اور اکتوبر میں کومامون نے شہنشاہ اور ملکہ سے ملاقات کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.