ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ 11 مارچ، 2011 کو توہوکو ریجن میں آنے والی آفت کا شکار 104 افراد کی باقیات کو ابھی شناخت کیا جانا باقی ہے۔
این پی اے نے یہ معلومات ایواتے، میاگی اور فوکوشیما کے صوبوں میں صوبائی پولیس محکموں سے اکٹھی کیں۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ ایواتے میں 70 لوگوں، میاگی میں 33 اور فوکوشیما میں ایک فرد کی باقیات کو اب بھی شناخت کیا جانا ہے۔
مجموعی طور پر 2500 شکار بننے والے اب بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی پولیس اور کوسٹ گارڈ کے اراکین اب بھی ہر ماہ کے 11 ویں دن تلاش کی کاروائیاں کرتے ہیں تاہم اس برس کوئی لاش نہیں مل سکی۔
این پی اے اہلکاروں نے کہا وہ ڈی این اے میچ اور چہرے کے خد و خال کے ذریعے باقیات کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔