انتونیو انوکی نے شنجوکو پارک میں 1000 بے گھروں کو کھانا کھلایا

ٹوکیو: سابق پیشہ ور پہلوان سے دائت کے رکن بننے والے انتونیو انوکی نے ہفتے کو شنجوکو چوؤ پارک، ٹوکیو میں ایک عارضی سوپ کچن کھولا اور 1000 بے گھر اور بے روزگار افراد کو کھانا کھلایا۔

ٹی بی ایس نے خبر دی، یہ رواں سال میں تیسرا موقع ہے کہ انوکی، جو انسانی بھلائی کے کاموں کی حمایت کے لیے معروف ہیں، نے بے گھروں کے لیے سوپ کچن کھولا ہے۔

رضاکاروں نے رامن، روٹی اور دیگر کھانے کی اشیاء تقسیم کرنے میں انوکی کی مدد کی۔

انوکی نے کہا 2014 کے لیے ان کا کلیدی لفظ “چیلنج” ہے۔ انہوں نے کہا کسی چیلنج کے خلاف کھڑے ہونا “ایسی چیز ہے جس کی ہم سب کو تمنا کرنی چاہیئے، چاہے وہ سرکاری سطح پر ہو یا ذاتی سطح پر”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.