ٹوکیو: ٹوکیو اور دیگر شہری علاقوں سے سالِ نو کی تعطیل کے موقع پر باہر جانے کا سلسلہ ہفتے کو عروج پر پہنچ گیا، جیسا کہ ٹرین اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور ایکسپریس ویز پر چھٹیاں منانے والوں کا رش رہا۔
جاپان ائیر لائنز اور آل نیپون ائیر ویز نے کہا سہ پہر کو ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے تمام پروازیں بھری ہوئی تھیں، اگرچہ ساپورو اور چوبو کے علاقے سے 25 پروازیں سخت برفباری کی وجہ سے منسوخ کر دی گئیں۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی، ناریتا کے ہوائی اڈے پر اہلکاروں نے کہا کہ انہیں ہفتے کو 50,000 لوگوں کی روانگی کی توقع ہے، جبکہ 5 جنوری تک کے نو روزہ تعطیلاتی سیزن کے دوران جاپان بھر سے 650,000 لوگ روانہ ہوں گے۔
ٹریول ایجنٹوں کے مطابق، سستی ائیر لائنوں کی جاپان کے اندر اور باہر پروازوں نے خاص طور پر ایشیائی مقامات کو پرکشش بنا دیا ہے، تاہم امریکہ اور یورپ بھی اس برس مقبول مقامات ہیں۔
جاپان روڈ سیفٹی انفارمیشن سنٹر نے خبرد ی کہ صوبہ آئچی میں تومئے ایکسپریس وے پر سہ پہر کے آغاز سے ہی 20 کلومیٹر طویل لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔