شمالی جاپان طوفانی موسم، بھاری برفباری کی زد میں

ٹوکیو: ہفتے کو بحرِ جاپان کے ساحل کے بہت سے حصے اور ہوکائیدو بھاری برفباری اور برفباد کی زد میں آ گئے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ کم دباؤ والا نظام شمالی جاپان پر سرد ہوا لے آیا ہے، جس سے یاماگاتا، نی گاتا، آکیتا اور تویاما کے صوبوں میں 22 سینٹی میٹر کی برفباری جبکہ پہاڑی علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک کی برفباری ہوئی۔

ٹی بی ایس نے خبر دی، ہوکائیدو میں بھی بھاری برفباری اور برفباد کا سامنا رہا۔ ساپّورو میں شِن چیتوسے ہوائی اڈے نے 24 پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی، جبکہ جے آر ہوکائیدو نے ساپّورو اور ہوکائیدو کے درمیان 60 ٹرین خدمات منسوخ کر دیں۔

موسمیاتی ایجنسی کی پیشن گوئی ہے کہ برفباد جیسے حالات پیر تک جاری رہیں گے اور خبردار کیا کہ ذرائع نقل و حمل مزید تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.