ہفتے کو پتا چلا کہ حکومت اغلباً 2020 کے اواخر تک 16 ممالک میں جاپانی طرز کی طبی سہولیات اور خدمات –بشمول کینسر سنٹروں کا قیام، ڈاکٹروں کی ترسیل اور بعید تصویری تشخیص– مہیا کرنا شروع کر دے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، وہ بیرونِ ملک 29 طبی منصوبے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو زیادہ تر ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کی اقوام کو پیش کیے جائیں گے، جن کا مقصد جاپان کی طبی صلاحیتوں اور ساز و سامان کی دنیا بھر میں تشہیر ہے۔
حکومت پہلے سرکاری اور نجی شعبہ جات میں تعاون کے ذریعے متعلقہ جگہ پر (آن سائٹ) مطالعات کرنے اور جاپانی طرز کی طبی خدمات کو فروغ دینے کا اردہ رکھتی ہے۔
یہ منصوبہ عالمی طبی منڈیوں میں آگے بڑھنے کے لیے حکومت کی بڑھوتری حکمت عملی کا حصہ ہے۔
حکومت سہولیات اور خدمات ایک پیکج کی شکل میں فروخت کرنا چاہتی ہے جن میں تکنیکی رہنمائی اور طبی ساز و سامان شامل ہو گا۔