نیکےئی انڈیکس 2013 میں 57 فیصد بڑھ گیا؛ چار عشروں میں بلند ترین اضافہ

ٹوکیو: سال کے آخری دن جاپانی حصص نے چار عشروں سے زیادہ کے عرصے کے دوران اپنی بہترین سالانہ کارکردگی پیش کی، اور دیگر بڑی منڈیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی سرمایہ کار 2013 کے دوران دیرینہ پس ماندگی کا شکار جاپانی مارکیٹ میں جمع ہو گئے تھے جیسا کہ حکومت اور مرکزی بینک نے اقدامات سے پردہ اٹھایا جن کا مقصد معیشت کو سہارا دینا تھا اور جنہوں نے ین کو ڈالر کے مقابلے میں منہ بل گرا دیا اور برآمد کنندگان کی چاندی ہو گئی۔

“یہ بلندی بیشتر سرمایہ کاروں کی توقعات کو پیچھے چھوڑ چکی ہے اور بظاہر بہت سے سوچ رہے ہیں کہ اگلے برس بھی گرم بازاری دیکھنے کو ملے گی۔”

جاپانی کرنسی اس برس کے آغاز سے ڈالر کے مقابلے میں قریباً پانچویں حصے کے برابر اپنی قدر کھو چکی ہے، جس سے سونی اور ٹیوٹا جیسے برآمد کنندگان کو انتہائی درکار اعانت حاصل ہوئی، جن کا مال بیرونِ ملک زیادہ مسابقت پذیر ہو گیا۔

اور مارکیٹ میں خوش پسندانہ موڈ، جسے امریکی معیشت میں مضبوط بحالی اور مقامی سطح پر بہتریوں نے بھڑکایا ہے، کے باوجود تاجر 2014 کے بارے میں ملے جلے جذبات کے حامل تھے۔

“میں توقع کر رہا ہوں کہ نیکےئی اگلے برس 20,000 کے درجے تک پہنچ جائے گا،” سئی اِچی سوزوکی نے کہا، جو توکائی ٹوکیو سیکیورٹیز میں مارکیٹ تجزیہ نگار ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.