یاماگاتا میں بلٹ ٹرین کی کار سے ٹکر سے خاتون ہلاک

یاماگاتا: تاکاہاتا، صوبہ یاماگاتا میں اتوار کی صبح ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی جب جو کار وہ چلا رہی تھی، اسے ایک کراسنگ پر بلٹ ٹرین نے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ صبح 9:30 بجے فوکوشیما اور شِنجو اسٹیشنوں کے درمیان لائن پر پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ تسوباسا نمبر 123 شنکانسن اس وقت کار سے جا ٹکرائی جب وہ پٹڑیوں کے آر پار تھی۔ پولیس نے کہا ڈرائیور، جو 30 کے پیٹے میں ایک خاتون تھی، موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

کراسنگ والی رکاوٹ نیچے تھی اور پولیس کا خیال ہے کہ خاتون کی کار شاید پٹڑیوں پر برف میں پھنس گئی تھی۔

جے آر کے اہلکاروں نے کہا، ٹرین پر 290 مسافر سوار تھے؛ ایک خاتون کی گردن پر معمولی زخم آئے۔

جے آر نے کہا، یاماگاتا کی شنکانسن خدمات قریباً چار گھنٹے تک معطل رہیں، جس سے 6980 مسافر متاثر ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.