بیشتر جاپانی چاہتے ہیں کہ آبے یاسوکونی سے پڑنے والی افتاد پر توجہ دیں: رائے شماری

ٹوکیو: اتوار کی ایک رائے شماری کے مطابق، جاپانی ووٹروں کی ایک اکثریت چاہتی ہے کہ وزیرِ اعظم شینزو آبے اس سفارتی لے دے پر توجہ دیں جو متنازع جنگی مزار پر ان کی حاضری سے پیدا ہوئی، تاہم پھر بھی زیادہ تر انہوں نے ان کی کام کی کارکردگی کی تعریف کی۔

کیودو نیوز ایجنسی کی جانب سے ہفتے اور اتوار کو ایک ٹیلی فونک سروے میں 69.8 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ قدامت پسند رہنما کو حال ہی میں اپنے یاسوکونی مزار کے اچانک دورے کے ضمنی اثرات پر توجہ دینی چاہیئے۔

جاپانی پنڈتوں نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ دورہ کلیدی پڑوسی تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ٹوکیو کے پہلے ہی کھنچے ہوئے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کیودو کے سروے سے پتا چلا، سفارتی خدشات کے باوجود، آبے کی کابینہ نے متنازع دورے کے بعد بھی 55 فیصد کی ٹھوس منظوری کی ریٹنگ برقرار رکھی۔

اس رائے شماری سے یہ بھی پتا چلا کہ 71.2 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اوکی ناوا سے باہر کے صوبوں کو بھی فوجی مشقوں کی میزبانی کرنی چاہیئے جن میں امریکی میرین کارپس کا ٹیڑے روٹر والا طیارہ اوسپرے شامل ہو، جو اس وقت جنوبی جزیرہ جاتی صوبے میں فوتینما ائیر اسٹیشن پر تعینات ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.