سرکردہ کاروباری تنظیم نے اگلے برس بنیادی تنخواہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا

ٹوکیو: آساہی اخبار نے اتوار کو خبر دی، جاپان کی بارسوخ ترین کاروباری تنظیم نے چھ برسوں میں پہلی مرتبہ کارکنوں کی بنیادی تنخواہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جیسا کہ معیشت رفتار پکڑ رہی ہے اور کارپوریٹ آمدنی بہتر ہو رہی ہے۔

بہت سے معیشت دان کہتے ہیں کہ بنیادی تنخواہ میں اضافہ وزیرِ اعظم شینزو آبے کا 15 سالہ درمیانے درجے کی تفریطِ زر ختم کرنے کا عہد پورا کرنے اور بینک آف جاپان کو 2 فیصد کا افراطِ زر کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کے لیے ضروری ہے۔

آساہی نے کاروباری لابی کی مذاکراتی حکمتِ عملی کے مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کئیدانرین کاروباری تنظیم اپنی رکن کمپنیوں پر زور دے گی کہ وہ اگلے برس سالانہ بہاریہ اجرتی مذاکرات کے دوران بنیادی تنخواہ میں اضافہ کریں۔

کئیدرین اس بات کا فیصلہ ہر انڈسٹری پر چھوڑ دے گی کہ تنخواہ کتنی بڑھائی جائے، تاہم اجرتیں بڑھانے کے لیے اس کی منظوری سے لیبر یونینوں کو شہ مل سکتی ہے کہ وہ زیادہ تنخواہ کی درخواست کریں اور پوری معیشت میں اجرتیں بڑھانے میں مدد دیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.