ٹوکیو: صوبہ توچیگی میں طبی اہلکاروں نے پیر کو اعلان کہ رواں ماہ قبل ازیں نیکّو شہر کے ایک ہوٹل میں 118 افراد زہر خورانی کا شکار ہوئے اور کھانے سے نورو وائرس کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق، کینوگاوا گیوئن ہوٹل نے 18 سے 22 دسمبر کے دوران دو سے 80 سال کی عمر کے مرد و خواتین مہمانوں کی جانب سے معدہ اور آنت میں تکلیف کی شکایات موصول کیں۔ ٹی بی ایس نے ہوٹل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ علامات میں قے اور ڈائریا شامل تھا۔ 118 افراد میں سے آٹھ مہمان اور 11 باورچی اور باورچی خانے کے عملے کے نظام انہضام میں نورو وائرس کی ایک قسم پائی گئی۔
طبی اہلکاروں نے کہا کہ کسی کو بھی ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔
ہوٹل کے ایک ترجمان کے مطابق، 118 تکلیف زدہ مہمانوں نے ہوٹل ریستوران کے اندر کھانا کھایا تھا، اور مختلف اقسام کے پکوان کھاتے رہے، جن میں ساشیمی کے پکوانوں سے لے کر جاپانی طرز کی کڑھی تک شامل تھے۔
ٹی بی ایس نے صوبائی طبی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ ہوٹل پر کھانے سے متعلق حفظانِ صحت کے قوانین توڑنے کا شبہ ہے، اور اسے حکم دیا گیا کہ وہ اپنے ریستوران اور باورچی خانے میں کام بند کر دے۔ ہوٹل 26 دسمبر سے بند رہا ہے۔