ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی اور فائر و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بوڑھے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سالِ نو کی تعطیلات کے دوران موچی کھاتے ہوئے احتیاط برتیں۔
یہ کیک، جو نئے سال کا روایتی کھانا ہیں، ہر سال بوڑھوں میں اچھو لگنے کے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔ حکام نے کہا جاپان بھر میں لوگوں سے اپیل کی کہ موچی کیک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے احتیاط سے کسی دوسرے کی موجودگی میں کھائیں۔
رواں برس ہنگامی خدمات والوں نے سالِ نو کے دن ٹوکیو میں 15 بوڑھے افراد کو ہسپتال داخل کرایا تھا جو “موچی” کھانے پر اُچھو کا شکار ہو گئے تھے۔ جن میں سے دو ہسپتال میں چل بسے۔