ٹوکیو: ایک آدمی جس نے ایک ٹیکسی چرائی اور جب پولیس اس کا پیچھا کر رہی تھی تو اسے ایک اور ٹیکسی سے ٹکرا دیا، کو افسروں نے اس وقت گولی مار دی جب منگل کی صبح اہلکار اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس نے مزاحمت دکھائی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقع کوتو وارڈ میں صبح 3:30 بجے پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ ایک گشتی کار میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک ٹیکسی کو دیکھا جس کی چوری کی رپورٹ 1 بجے صبح کے قریب میگورو وارڈ میں درج کروائی گئی تھی، اور اس کا پیچھا کیا۔
تھوڑے سے تعاقب کے بعد ٹیکسی ایک اور ٹیکسی کے پیچھے جا ٹکرائی۔ جب افسر موقعہ پر پہنچے تو ٹکر مارنے والی ٹیکسی کے ڈرائیور نے باہر نکل کر بھاگنے کی کوشش کی۔
جب ایک اہلکار نے اس مشتبہ کو ہتھکڑیاں پہنانے کی کوشش کی تو آدمی نے چاقو نکال لیا اور اس پر کئی مرتبہ وار کیا۔ اس وقت دونوں اہلکاروں نے اپنی بندوقیں نکال لیں اور تین گولیاں چلائیں۔
پولیس نے کہا خیال ہے کہ وہ ایک 63 سالہ خاتون کا 27 سالہ بیٹا ہے جسے وارابی، صوبہ سائیتاما میں پیر کی رات اس کے اپارٹمنٹ میں خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جسے بعد میں آگ لگا دی گئی۔