آدمی نے سوکیا اسٹور سے 270,000 ین لوٹ لیے

کاناگاوا: پولیس والے ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے بدھ کی صبح کاواساکی میں ایک سوکیا گیودون اسٹور سے 270,000 ین لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق، یہ آدمی سائیوائی وارڈ میں واقع اسٹور میں صبح 2:40 کے قریب داخل ہوا۔ سانکےئی شمبن نے خبر دی کہ اس نے ڈیوٹی پر موجود 25 سالہ مرد ملازم کو ایک چاقو سے دھمکایا اور سیف سے سارے روپے کا مطالبہ کیا۔ ایک 21 سالہ خاتون کارکن بھی اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھی، تاہم کسی ملازم کو گزند نہیں پہنچا۔

آدمی کا حلیہ ایسے بیان کیا گیا عمر 40 کے پیٹے میں، سیاہ لباس میں ملبوس اور سیاہ ٹوپی پہنے ہوئے تھا۔

پولیس نے کہا کہ سوکیا کا یہی اسٹور 18 دسمبر کو بھی 40,000 کی ڈکیتی کا نشانہ بنا تھا۔

پچھلے تین برسوں کے دوران سوکیا چوروں کا محبوب نشانہ رہا ہے۔

2011 میں این پی اے نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سُوکیا اس لیے چوروں کا نشانہ بنا ہے چونکہ ریستورانوں میں رات کو عموماً ایک ہی کارکن ڈیوٹی پر ہوتا ہے اور زیادہ تر اسٹورز میں رقم کا غلہ بیرونی راستے کے قریب ہی رکھا جاتا ہے۔

این پی اے نے آپریٹر زینشو پر زور دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی کیمرے نصب کرے اور عمارت میں اتنا زیادہ کیش نہ رکھے، تاہم ڈکیتیاں جاری رہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.