جاپان پوسٹ نے سالِ نو کے 1.829 ارب تہنیتی کارڈ پہنچائے

ٹوکیو: جاپان پوسٹ نے کہا اس نے بدھ کو ملک بھر میں 1.82 ارب سے زائد “نین گاجو” (سالِ نو کے تہنیتی کارڈ) پہنچائے۔

جاپان پوسٹ نے کہا، یہ تعداد 2013 کے مقابلے میں 3.8 فیصد کم ہے۔ “نین گاجو” کی بڑی تعداد 1 جنوری کو پہنچائی جاتی ہے، جبکہ بقیہ اگلے دو ہفتوں کے دوران پہنچائے جار ہے ہیں۔

اگرچہ آج کل کمپیوٹر ہی پوسٹ کوڈ پڑھتے ہیں اور خطوط کو خودکارانہ ترتیب دے دیتے ہیں، تاہم جاپان پوسٹ کارڈ پہنچانے کے لیے عارضی کارکنوں کی بڑی تعداد کو ملازم رکھتا ہے۔ انہیں نارنجی اسکوٹروں پر شہروں میں آتے جاتے، دفاتر اور گھروں میں کارڈز پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.