جے آر یاروکُوچو اسٹیشن کے قریب آگ سے ٹرین خدمات تہ و بالا

ٹوکیو: وسطی ٹوکیو میں جے آر یاروکُوچو اسٹین کے قریب ایک آتش زنی نے جمعے کو شنکانسن ٹرین نظام کے اجزاء کو افراتفری میں مبتلا کر دیا، جیسا کہ دسیوں ہزار مسافر سالِ نو کی تعطیلات کے بعد گھر واپس آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سنٹرل جاپان ریلوے کمپنی کے مطابق،کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں تاہم اس آتش زنی نے اسٹیشن کے قریب پٹڑیوں کے ساتھ چار عمارات کو تباہ کر دیا، جس سے مغربی تجارتی مراکز ناگویا اور اوساکا کو روانہ ہونے والی بلٹ ٹرینوں کی معطلی پر مجبور ہونا پڑا، جو ملک بھر میں نیٹ ورک کا ایک کلیدی حصہ ہے۔

اوساکا سے ٹوکیو روانہ ہونے والی بلٹ ٹرینوں کو بھی روک لیا گیا چونکہ دارالحکومت آنے والی ٹرین خدمات سے نپٹنے کے قابل نہیں تھا۔

ہزاروں مسافر، جن میں سے کئی ایک بچوں کے ہمراہ اور سامان اٹھائے ہوئے تھے، ٹوکیو اسٹیشن کے پلیٹ فارموں پر معلومات کی تلاش میں گویا ٹھنسے رہے، جبکہ دیگر نے انتظار گاہوں اور مرکزی ہالوں کو بھرا ہوا تھا۔ کچھ مسافر ٹرینوں پر بیٹھے رہے جو حرکت نہیں کر رہی تھیں۔

ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا، قریباً 50 فائر انجن متحرک کیے گئے۔

ٹوکیو کے شمال میں بلٹ ٹرین خدمات متاثر نہیں ہوئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.