آؤموری: پولیس نے جمعے کو کہا کہ ایک 77 سالہ بوڑھا اور اس کی 76 سالہ بیوی کو آؤموری میں ان کے گھر میں مردہ پایا گیا جو بظاہر قتل و خودکشی کا کیس لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق، ہیروکو نی یاما اور اس کے خاوند کی لاشیں ان کی بیٹی نے جمعرات کو 6 بجے شام دریافت کیں۔
این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ہیروکو کو اپنے بستر پر لیٹے پایا گیا، جبکہ اس کی گردن کے گرد تار سختی سے لپیٹی ہوئی تھی۔ پولیس نے کہا، اس کا خاوند گیراج سے ملا، جس نے بظاہر خود کو پھانسی دے لی تھی۔
پولیس نے کہا، کسی لاش پر بھی بیرونی زخم کا کوئی نشان نہیں تھا، نا ہی مکان میں کسی چیز کے ٹوٹنے کے کوئی آثار تھے۔
یہ جوڑا آخری مرتبہ بدھ کی رات زندہ دیکھا گیا تھا۔