اسٹور 2.014 ملین ین کے 4 لکی بیگ فروخت کر رہا ہے جس میں فٹ بال ورلڈ کپ کا ٹرپ شامل ہے

ٹوکیو: بڑے جاپانی ڈیپارٹمنٹ اسٹور، ریٹیلر اور سپر مارکیٹیں سالِ نو کے تعطیلاتی دورانیے میں 1 تا 3 جنوری کو “فوکوبوکورو” (لکی بیگز) کی فروخت کے ذریعے بڑے پیمانے پر سیلز ریکارڈ کرتی ہیں۔ یہ بیگ، جو 5,000 ین سے 20,000 ین تک کسی بھی لاگت کے حامل ہو سکتے ہیں اور کچھ حالات میں قیمت کئی ملین ین تک بھی چلی جاتی ہے، عموماً ایسی اشیاء کے حامل ہوتے ہیں جو بیگ کی فروخت شدہ قیمت سے دوگنی مالیت کی ہوتی ہیں۔

اس برس سوگو سئیبو ڈیپارٹمنٹ اسٹور، اوتےماچی، ٹوکیو خود پر سبقت لے گیا۔ سال کے پہلے تین ایام کے دوران، اس نے چار لکی بیگز کے لیے درخواستیں وصول کیں جن میں فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ایک ہفتے کا برازیلی دورہ شامل ہے۔ اسپورٹس نیپون نے کہا، پیشکش کی قیمت 2.014 ملین ین ہے۔

اسٹور اہلکاروں نے کہا انہوں نے 30 درخواستیں وصول کیں۔ “اپنے خوابوں کے لکی بیگ کا مزہ لیں” نامی لکی بیگ میں جاپان تا برازیل بزنس کلاس فلائٹ ٹکٹ، ہوٹل میں قیام، جاپان کے پہلے دو میچوں کے لیے باکس ٹکٹ، اور ہمراہ کھانا و مشروبات شامل ہیں۔

اسٹور اہلکاروں نے کہا، جیتنے والوں کو اگلے ہفتے مطلع کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.