سائیتاما میں دریا کنارے آدمی خنجر سے گھائل مردہ پایا گیا

سائیتاما: کوماگایا، صوبہ سائیتاما میں پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک شخص جس کی لاش سالِ نو کی شام دریا کنارے سے ملی تھی، خنجر کے کئی ایک وار کھانے سے ہلاک ہوا۔

اس آدمی کی لاش 31 دسمبر کو علی الصبح ایک مقامی مچھیرے نے دریافت کی تھی۔ پولیس نے مقتول کی شناخت 59 سالہ یوشینوری کویانگی کے طور پر کی ہے۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اس کی لاش پر دھڑ کے بالائی نصف اور سر پر خنجر کے کئی ایک زخموں کے نشان تھے۔

کویانگی کو جاننے والے مقامی رہائشیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کے خلاف بغض یا غصہ رکھنے والا شخص نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق، کویانگی کو آخری مرتبہ اس کی بیوی نے گھر پر زندہ حالت میں دیکھا تھا جب اس نے اُسے 30 دسمبر کو شام 4 بجے کے قریب بتایا کہ وہ ایک دوست سے ملنے جا رہا ہے۔

اس کی کار دریا کنارے کے نزدیک پائی گئی جس کے اندر اس کا سیل فون اور والٹ موجود تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.