چھٹیوں کے بعد واپسی کے رش سے ریل گاڑیاں، جہاز فُل

ٹوکیو: ہفتے کو نئے سال کی چھٹیوں سے واپسی کا مرحلہ اپنے عروج پر پہنچنا شروع ہو گیا جیسا کہ ہزاروں چھٹیاں منانے والے اپنے گھروں کو واپس آنے کے لیے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ایکسپریس وےز پر ہجوم کیے ہوئے تھے۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی، ناریتا کے ہوائی اڈے کے اہلکاروں نے کہا انہیں ہفتے کو 50,000 لوگوں کی آمد کی توقع ہے، اور مزید 44,000 اتوار کو پہنچیں گے جس سے نو روزہ تعطیلاتی مدت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ہانیدا ہوائی اڈے کے اہلکاروں نے پیشن گوئی کی ہفتے کو قریباً 13,400 لوگ پہنچیں گے۔

جاپان ائیر لائنز اور آل نیپون ائیر ویز نے کہا ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر تمام پروازیں اتوار کی رات تک مکمل طور پر بُک تھیں۔

جے آر کمپنیوں نے کہا کہ کیوشو، اوساکا ااور توہوکو سے ٹوکیو آنے والی شنکانسن ریل گاڑیاں مکمل طور پر بُک شدہ تھیں۔ کچھ ٹرینیں 150 فیصد گنجائش تک بھری ہوئی تھیں چونکہ مسافر جمعے کو واپس گھر لوٹنے کے قابل نہیں ہو سکے تھے جب جے آر یوراکُوچو اسٹیشن کے نزدیک آتش زنی نے پانچ گھنٹوں کے لیے ٹرین خدمات کو تہ و بالا کر دیا تھا۔

دریں اثناء، جاپان روڈ ٹریفک انفارمیشن سنٹر نے موٹر والوں کو خبردار کیا کہ ہفتے کی رات اور اتوار کی سہ پہر صوبہ کاناگاوا میں یاماموتو سرنگ کے نزدیک تومئے ایکسپریس وے پر 30 کلومیٹر تک ٹریفک کا رش رہنے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.