ٹوکیو: جاپانی کار ساز اگلے برس کے آغاز میں پیداوار میں اضافہ کریں گے چونکہ انہیں اپریل میں سیلز ٹیکس میں اضافے سے قبل کاروں کی خریداری میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔
نیکےئی بزنس ڈیلی نے اس ہفتے خبر دی، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن جنوری تا مارچ کے دوران اس ماہ کے مقابلے میں مقامی پیداوار میں 10 فیصد کے قریب اضافہ کرے گی۔
نیکےئی نے اپنی معلومات کے ذرائع ظاہر کیے بغیر کہا، ٹیوٹا نے پہلے ہی پرزے فراہم کرنے والوں کو کہا ہے کہ جنوری تا مارچ کے دوران روزانہ پیداوار 14,000 گاڑیوں کے قریب رہے گی۔
اخبار نے کہا، جنوری کے لیے کار ساز اداروں نے 12,500 کاریں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
نیکےئی نے کہا، جنوری میں ہنڈا موٹر کو اپنے مقامی پلانٹس کو طے شدہ اوقاتِ کار سے دو دن زیادہ چلائے گا تاکہ اس کے چھوٹے ماڈلوں میں سے ایک کی طلب پوری کی جا سکے۔
متسوبشی موٹرز کارپوریشن اور سوزوکی موٹر کارپوریشن بھی جنوری میں مقامی پروڈکشن لائنوں کو اصل منصوبے کے مقابلے میں تین دن زیادہ چلائیں گے تاکہ نو اجرا شدہ سب کمپیکٹ ماڈلوں کی طلب پوری کی جا سکے۔