بلوفِن ٹیونا کی قیمت سال کی پہلی بولی میں 95 فیصد گر گئی

ٹوکیو: اتوار کو ایک جاپانی نیلامی میں بیچی جانے والی دیو قامت بلوفِن ٹیونا مچھلی پچھلے برس کی ریکارڈ توڑ قیمت کے 5 فیصد سے بھی کم میں فروخت ہوئی جیسا کہ اس بیش بہا غذا کی قیمت بڑھنے پر خدشات پائے جاتے تھے۔

230 کلوگرام بلو فِن ٹیونا کو تسوکیجی مارکیٹ میں سال کی پہلی نیلامی میں 7.36 ملین ین (70,000 ڈالر) میں خریدا گیا، جو 2013 میں اسی کوالٹی کی 222 کلوگرام مچھلی کے لیے ادا کردہ 155.4 ملین ین کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر کم ہے — جبکہ قیمت پہلی مرتبہ پانچ برسوں میں 10 ملین ین سے بھی نیچے چلی گئی۔

بلوفِن تسوکیجی، جو دنیا میں تھوک سمندری غذا کی سب سے بڑی منڈی ہے، میں دستیاب مچھلی میں سے عموماً سب سے زیادہ مہنگی ہوتی ہے۔

تاہم پچھلے برس کی گرما گرم نیلامی کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے لگ جانے کے بعد، دیگر بولی دہندگان بشمول سُوشی زامانی چین، جس نے پچھلے برس کی ریکارڈ توڑ مچھلی بولی جیتی تھی، حد سے زیادہ مہنگائی کے خدشات کے باعث نیلامی سے پرے رہے۔

جاپان پوری دنیا میں پکڑی جانے والی بلیوفن کا دو تہائی حصہ استعمال کرتا ہے، جو سوشی کا انتہائی مہنگا جز ہوتی ہے اور اسے جاپان میں ‘کورو ماگورو’ (بلیک ٹیونا) کہا جاتا ہے، اور سوشی کا ذوق رکھنے والے اس کی نایابی کی وجہ سے اسے ‘بلیک ڈائمنڈ’ کا خطاب دیتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.