ہیروشیما: کورے، صوبہ فوکوشیما میں پولیس نے اتوار کو کہا وہ ایک “مشتبہ” شخص کی تلاش میں ہے جو ایک ہاسٹل کمرے کے نزدیک کار میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا جہاں 31 دسمبر کو ایک نرس کا قتل ہوا۔
پولیس نے “مشتبہ” شخص کے بارے میں کوئی تفصیلات منکشف نہیں کیں تاہم عوام سے استدعا کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔
پولیس کے مطابق، 23 سالہ سایاکا فورو میتسو 31 دسمبر کی ابتدائی ساعتوں میں حبسِ دم کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھی۔ این ٹی وی نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ ایک تولیہ سختی سے اس کی گردن کے گرد لپٹا ہوا تھا اور اس پر گلا گھونٹنے کے نشانات تھے۔ اس کی لاش ہاسٹل کی پہلی منزل پر ایک رفیقِ کار نے صبح 6 بجے کے قریب دریافت کی تھی۔ پولیس نے کہا، سامنے والے دروازے میں خودکار قفل کا نظام ہے۔
پولیس نے کہا ان کی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ تولیے پر لگا رہ جانے والا ڈی این اے مقتولہ کے ڈی این اے سے نہیں ملتا تھا۔
این ٹی وی نے خبر دی، ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ مقتول نرس کا تعاقب کیا جا رہا تھا یا اسے سابق مریضوں یا ان کے اعزاء کی جانب سے مسائل کا سامنا تو نہیں تھا۔