پتنگ اڑاتے ہوئے دریا میں گرنے والا 4 سالہ بچہ مر گیا

گیفو: پولیس نے ہفتے کو کہا، ایک چار سالہ بچہ،جو اونو، صوبہ گیفو میں جمعرات کو پتنگیں اڑاتا ہوا ایک دریا میں جا گرا تھا، ہسپتال میں فوت ہو گیا ہے۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی پولیس کے مطابق، لڑکا اپنے باپ اور 3 سالہ چھوٹے بھائی کے ہمراہ تھا، اور نیو دریا کے کنارے شام 4 بجے کے قریب پتنگیں اڑا رہا تھا۔

باپ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس نے صفائی کرنے اور کھلونے اکٹھے کرنے کے لیے اس سے نظریں ہٹائیں، اور اسی لمحے میں بچہ دریا میں جا گرا۔ باپ نے اپنے بچے کی جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی اور لڑکے کو تیزی سے ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے کہا، لڑکے کو دوبارہ ہوش نہیں آیا تھا اور وہ جمعے کی صبح چل بسا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.