آلودہ منجمد غذائی مصنوعات کے شبہے میں پولیس کا پلانٹ کا معائنہ

گونما: قریباً 50 پولیس اہلکاروں نے ہفتے کو منجمد غذا ساز ماروہا نیچیرو کی ذیلی کمپنی اکلی فوڈز کارپوریشن واقع اوئیزومی، صوبہ گونما کے ایک پلانٹ کا معائنہ کیا، جب پچھلے اکتوبر اور نومبر میں تیار کردہ سات مصنوعات کی اقسام میں کیڑے مار ادویات پائی گئی تھیں۔

ٹی بی ایس نے خبر دی، پولیس نے صبح 9 بجے کے قریب اپنی تفتیش شروع کی اور 7 بجے شام کو ختم کی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ زرعی کیڑے مار دوا مالاتھیون شاید جان بوجھ کر تیاری کے عمل میں ڈالی گئی ہے۔

افسروں نے ملازموں سے پوچھ گچھ کی اور پروڈکشن لائن کے ہر مرحلے کا معائنہ کیا۔

ماروہا نے منجمد غذائی مصنوعات کے 6.3 ملین پیک واپس منگوائے ہیں، جن میں پیزا، کوفتے اور ڈیپ فرائیڈ کھانا شامل ہیں۔

ماروہا کے اہلکاروں نے ہفتے کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ انہوں نے 35,000 سے زائد صارفین کی جانب سے استفسارات وصول کیے جو آلودہ مصنوعات پر فکرمند تھے۔ ٹی بی ایس نے کہا، ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ صوبہ نی گاتا میں دو بچوں نے کوفتے کھانے کے بعد قے کر دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.