سائیتاما: اومیا، صوبہ سائیتاما میں پولیس نے ایک 23 سالہ عورت کو حراست میں لیا ہے جس نے خود کو پولیس اسٹیشن میں حوالہ قانون کر دیا، جبکہ وہ بیگ میں اپنے نو مولود بچے کی لاش اٹھائے ہوئے تھی۔
پولیس کے مطابق، مینایو آبو نامی یہ عورت اتوار کو شام 8 بجے اومیا کے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئی۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ آبو ٹوکیو میں اوکوبو، شنجوکو وارڈ کی ایک رہائشی ہے اور بے روزگار ہے۔
آبو نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ایک ہفتہ قبل بچہ پیدائش کے وقت مر گیا تھا اور جب اس نے جنم دیا تو وہ اکیلی تھی۔ پولیس نے کہا، بچے کی لاش پر بظاہر کوئی بیرونی زخموں کے نشانات نہیں تھے، جس کا ناڑو ابھی تک اس کے جسم سے ہی منسلک تھا۔