سابق وزیرِ اعظم ہوسوکاوا ٹوکیو کے گورنر کا انتخاب لڑنے کے لیے تیار

ٹوکیو: جاپانی ذرائع ابلاغ نے جمعے کو خبر دی، سابق وزیرِ اعظم موری ہیرو ہوسوکاوا نے 9 جنوری کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے، جو ناؤکی اینوسے کا جانشین منتخب کریں گے۔

ہوسوکاوا، جو 14 جنوری کو 76 برس کے ہو جائیں گے، اگست 1993 تا اپریل 1994 کے دوران وزیرِ اعظم رہے تھے۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی،تاہم جمعے کو مرکزی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے کہا وہ ہوسوکاوا کی حمایت کرے گی۔

ہوسوکاوا نے ابھی تک اپنی سیاسی پالیسیوں کا نقشہ پیش نہیں کیا ہے بس اتنا کہا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی کے مخالف ہیں۔ فُوجی نے خبر دی کہ وہ اگلے ہفتے سابق وزیرِ اعظم جونی چیرو کوئیزومی، جو ایٹمی توانائی کے ایک اور منہ پھٹ مخالف ہیں، سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ ان کی حمایت حاصل کر سکیں۔

(حکمران) جماعت کے اہلکاروں نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ امیدوار میں تین خواص ہونے چاہئیں –ایک بین الاقوامی زاویہ نظر؛ 2020 کے ٹوکیو اولمپک انتظامی کمیٹی کا پرجوش لیڈر ہو؛ اور ٹوکیو میٹرو پولیٹن اسمبلی کے ساتھ اعتماد کا تعلق قائم کرنے کے قابل ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.