آئی فون کیس جو آپ کو حرارت دکھائے

لاس ویگاس: کیا آپ کو انگریزی فلم “پریڈیٹر” یاد ہے، جس میں خلائی مخلوق حرارتی لہریں دیکھ سکتی تھی؟ اب آپ بھی لوگوں کے حرارتی اخراج کی بنیاد پر جنگل میں ان کا تعاقب کر سکتے ہیں۔ یا گھر میں انسولیشن میں لیک کا سراغ لگا سکتے ہیں، جو بھی آپ کے لیے زیادہ کارآمد ہو۔

ایف ایل آئی آر سسٹمز انکارپوریشن اپنی پہلی صارفی مصنوعہ جاری کر رہا ہے۔ یہ آلہ ایک آئی فون جیکٹ ہے جس میں حرارتی کیمرہ لگا ہوا ہے۔ درجہ حرارت میں کمی بیشی اسکرین پر مختلف رنگوں میں نظر آتی ہے۔ مثلاً آپ اسے بتا سکتے ہیں کہ گرم ترین چیزیں پیلے رنگ میں دکھائے، درمیانی گرم سرخ رنگ میں اور ٹھنڈی چیزیں ارغوانی رنگ میں دکھائے۔

ایف ایل آئی آر ون نامی اس آئی فون کیس کی لاگت 349 ڈالر ہو گی۔ لیکن یہ قیمت ایف ایل آئی آر کے پیشہ ور حرارتی عکس نگاروں کے مقابلے انتہائی کم ہے۔ ان تجارتی آلات کی قیمت 995 ڈالر اور اس سے زیادہ ہے۔ حرارتی عکس کی ریزولوشن کم ہے، تاہم مذکورہ جیکٹ میں ایک عام، مرئی طیف والا کیمرہ بھی موجود ہے۔ یہ کیمرہ زیادہ تفصیلی تصاویر کے لیے عکس مہیا کرتا ہے۔ اس کیس کی بدولت فون حرارتی عکسوں کی ویڈیو یا ساکت تصاویر بنا سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.