غریب لوگ شادی ناں کریں ، وزیر اعظم آسو تارو کا مشورھ

نیٹسورس: یونیورسٹی سٹوڈنٹ کی ایک میٹنگ میں جاپان گو وزیر اعظم جناب آسو تارو صاحب نے طالب علموں کو مشورھ دیا ہے که اگر وچ غریب هیں تو شادی ناں کریں ـ
یهه بات انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کی تھی جب ایک طالب علم نے پوچھا تھا که ناکافی امدن کی وجه سے جوان شادی نهیں کرتے جو که جاپان کی ابادی میں کمی کی ایک وجه ہے ـ
اس سوال کے پیچھے اس طالب علم کا مقصد جاپان کی اکنامی کو بہتر کرنے کی طرف توجه دلانا تھا لیکن جناب وزیر صاحب نے ان کو مشورھ دیا ہے که شادی ناں کریں ـ انہوں نے یه بھی کہا که شادی ایک ذاتی معامله هوتا ہے میں نے خود شادی دیر سے کی تھی حالانکه میں غریب نهیں تھا ـ
جاپان کی مائی نیچی شنبن کے انگریزی ایڈیشن مين لکھا ہے که آسو نے سوال کرنے والے کے منه پر پاؤں رکھنے والے انداز ميں کہا که اکر پیسے نهیں هیں تو تمہارے لیے بہتر ہے که شادی ناں کرو
بعد مين آسو صاحب کے مشیر نے اپنے باس کے بیان کے متعلق کہا که
اس بات کو ڈائریکٹ لیا گیا ہے جب کی آسو صاحب اکنامی حالات کو بدلنے کا پورا ارادھ رکھتے هیں ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.