آبے کا چین کے ساتھ سربراہ ملاقات کا مطالبہ

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے جمعے کو کہا کہ جاپان اور چین “غیر منفک” (لازم و ملزوم) ہیں اور انہوں نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ “انتہائی ضروری” سربراہ ملاقات کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے۔ وہ ڈیووس میں پہلی جنگِ عظیم سے تقابل والے بیان سے بھی پیچھے ہٹتے ہوئے محسوس ہوئے۔

آبے نے قانون سازوں کو بتایا کہ وہ ٹوکیو کے زیرِ انتظام جزائر کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ عدم اتفاق کی وجہ سے آپس میں لازم و ملزوم کی حیثیت رکھنے والے ممالک میں بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیئے۔ یاد رہے کہ چین بھی ان جزائر پر دعویٰ کرتا ہے۔

“بدقسمتی سے ہم چین کے ساتھ سربراہ ملاقاتوں کو حقیقت کا روپ دینے کے قابل نہیں ہو سکے۔ تاہم میرے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں،” انہوں نے دائت کے افتتاحی سیشن کو بتایا۔

ان خیالات سے قبل انہوں نے جاپان میں شائع ہونے والی چینی زبان کے میگزینوں کے لیے قمری سال نو کے ایک پیغام پر بھی دستخط کیے تھے۔ اس میں انہوں نے لکھا یہ “انتہائی ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف درجات پر مکالمات کا انعقاد ہو، جن میں سربراہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.