7 سالہ بچے کی ہلاکت پر اوئیتا میں عورت گرفتار

اوئیتا: اوئیتا میں پولیس نے ایک 40 سالہ عورت کو اپنے 7 سالہ بچے کی موت پر حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، اس عورت کا نام نوریکو اوکادا پتہ چلا ہے۔اس نے جمعے کو آدھی رات کو 2 بجے کے قریب کسی وقت اپنے بیٹے کوکی کو قتل کر دیا۔ این ٹی وی نے خبر دی کہ اوکادا کے خاوند نے 119 پر کال کی۔ اس نے کہا کہ کوکی بے ہوش ہے اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا ہے۔

جب ایمبولینس موقع پر پہنچی تو کوکی کا سانس بند اور حرکتِ قلب رک چکی تھی۔ تھوڑی دیر بعد ایک ہسپتال میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس نے کہا کہ بچے کی گردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات تھے۔ ان کے مطابق، اوکادا نے اپنے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن ابھی تک اس کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

اوکادا اور اس کے خاوند کے ددو دیگر بچے بھی ہیں، جن میں ایک 17 سالہ بیٹی اور ایک 6 سالہ بیٹا شامل ہے۔

این ٹی وی کے مطابق، پولیس نے کہا اوکادا کئی برس قبل دماغی امراض کے مرکز میں زیرِ علاج رہی ہے۔ اس کے اہلخانہ کے مطابق اس کا رویہ پچھلے قریباً دو ماہ سے متلون مزاج ہونا شروع ہو گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.