آلودہ منجمد کھانے کے معاملے پر فیکٹری کارکن زیرِ حراست

گونما: اوئیزومی، صوبہ گونما میں پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 49 سالہ پلانٹ کارکن کو حراست میں لیا ہے۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے پچھلے اکتوبر میں منجمد کھانے کی مصنوعات کو کیڑے مار دوا سے آلودہ کر دیا۔

اس مشتبہ کا نام توشیکی آبے پتا چلا ہے۔ وہ آگلی فوڈز کو کی ذیلی کمپنی ماروہا نیچیرو ہولڈنگز کے اوئیزومی میں واقع پلانٹ میں 8 برس سے کام کر رہا تھا۔ این ایچ کے نے خبر دی کہ وہ 14 جنوری کو بلا اجازت چھٹی پر چلا گیا تھا اور اسے جمعے کو صوبہ سائیتاما سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا الزام ہے کہ وہ پلانٹ کے اندر کیڑے مار دوا میلاتھیون لے کر آیا۔ اور اسے استعمال کرتے ہوئے اس نے 3 تا 7 اکتوبر کے درمیان چار مرتبہ پیزا اور گولی کباب جیسی مصنوعات کو آلودہ کیا۔ وہ فیکٹری میں پیزا لائن پر کام کرتا تھا۔

آبے نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اسے ان چار دنوں کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔

پولیس 8 جنوری سے اس فیکٹری میں ملازموں سے پوچھ تاچھ کر رہی تھی۔ طبی اہلکاروں نے ہفتے کو کہا کہ مذکورہ آلودہ مصنوعات کھانے کے بعد پچھلے اکتوبر سے تمام صوبوں میں 2843 لوگوں نے قے، مروڑ اور ڈائریا کی شکایت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.