بھارت، جاپان کا مضبوط تر دفاعی تعلقات کا عہد

نئی دہلی: بھارت اور جاپان نے ہفتے کو زیادہ جارح مزاج ہوتے چین کے پسِ منظر میں دفاعی تعاون “مزید مضبوط” کرنے کے منصوبوں کا اعادہ کیا۔

آبے نے سالانہ سربراہ ملاقات کے بعد کہا، “ایک دوسرے کے قریب آتے مضبوط بھارت اور جاپان ناقابلِ یقین کام سر انجام دے سکتے ہیں”۔

انہوں نے اضافہ کیا، “جاپان اور بھارت کے درمیان تعلقات دنیا بھر میں کسی بھی جگہ دو طرفہ تعلقات کے مقابلے میں زیادہ امکانات کے حامل ہیں”۔

یہ منظر نامہ جاپان اور چین کے درمیان مشرقی بحر چین میں جزائر کی وجہ سے ایک تلخ علاقائی جھگڑے کے پسِ منظر میں بن رہا ہے۔ تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ آبے کا بھارت کا تین روزہ دورہ بیجنگ میں بڑے غور سے دیکھا جائے گا۔

منموہن سنگھ نے جاپان کو ایک “کلیدی” اقتصادی ترقیاتی اتحادی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “ایک مضبوط اور اقتصادی طور پر حیاتِ نو پانے والے جاپان اور بدلتے و تیزی سے ترقی کرتے بھارت کے درمیان شراکت داری علاقے میں اچھائی کے لیے ایک موثر طاقت ہو گی”۔ سنگھ نے کہا، “ہماری دو طرفہ بحری مشقیں اب سالانہ بنیادوں پر قائم ہو گئی ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.