ساپورو کی لاپتہ بچی قید سے بازیافت؛ آدمی زیرِ حراست

ساپّورو: ساپّورو میں پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک 9 سالہ بچی کو اس کے گھر کے قریب سے ہی ایک اپارٹمنٹ میں قید سے بخیریت بازیافت کر کے ایک آدمی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بچی 27 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق، رینا ہاتایا کو اتوار کی رات مدد فراہم کی گئی۔ وہ ہیگاشی ساپّورو ایلیمنٹری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ ایک 26 سالہ بے روزگار شخص پر اس کے اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس بچی کو آخری مرتبہ 27 جنوری کو دیکھا گیا تھا جب وہ سہ پہر 3 بجے کے قریب گھر سے نکلی تھی۔ پولیس نے ہاتایا کی تصویر ذرائع ابلاغ میں جاری کی،اور عوام سے مدد کی اپیل کی۔

فُوجی کے مطابق، اتوار تک پولیس کو 198 سراغ موصول ہوئے۔

پولیس نے کہا اتوار کو 10:30 کے قریب انہیں ہاجیمے متسوئی نامی مشتبہ کے ایک پڑوسی کی کال موصول ہوئی۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، پولیس اتوار کو رات گئے اس کے اپارٹمنٹ کے باہر منتظر رہی۔ جب وہ باہر آیا تو اس سے پوچھا گیا کہ لاپتہ بچی اندر تو نہیں۔ متسوئی نے انکار کیا تاہم پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لینے کو کہا۔ جس کے بعد بچی اندر ہی موجود پائی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.