سونی شمالی امریکہ میں ای بُک اسٹور بند کر رہا ہے

واشنگٹن: سونی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ شمالی امریکہ میں اپنا برقی کتب کا اسٹور بند کر رہا ہے۔ وہ اپنے موجودہ گاہک کاروباری حریف کوبو کے سپرد کر دے گا۔

جاپانی کمپنی نے قبل ازیں اپنی تشکیلِ نو کے ایک ضخیم و جحیم منصوبے سے پردہ اٹھایا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ 20 مارچ کو امریکہ اور کینیڈا میں اپنا ریڈر اسٹور بند کر دے گا۔

سونی ریڈر کی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، “اگرچہ ہمیں ریڈر اسٹور کو الوداع کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے۔ لیکن ہم اپنے قارئین کے نئے اور جاندار مستقبل کی خبر بانٹ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں: ریڈر اسٹور اپنے تمام گاہکوں کو ٹورنٹو میں قائم برقی کتب کی کمپنی کوبو کے سپرد کر دے گا۔ یہ کمپنی برقی کتب کی ایک قابلِ تعریف فروخت کار ہے اور یہاں جذبہ شوق سے سرشار قارئین کی کمیونٹی بھی موجود ہے”۔

سونی نے کہا کہ اس تبدیلی کے تحت گاہک اور ان کی موجودہ برقی کتب کی لائبریریاں “کوبو کے نظام پر منتقل ہو جائیں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.