10 ایٹمی ری ایکٹر گرمیوں تک چلانے کی خواہش

یومیوری شمبن

حکومت اس گرما تک ملک کے بند پڑے ری ایکٹروں میں سے قریباً 10 دوبارہ چلانا چاہتی ہے۔ اس وقت بجلی کی طلب میں اضافے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت ملک کے نئے بنیادی توانائی منصوبے کا مسودہ تیار کرنے پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے غور کر رہی ہے۔ حکومت اسے مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں مکمل کرنا چاہتی ہے۔

اسے امید ہے کہ نئے منصوبے کے تحت 10 کے قریب ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔

حکومت نے ٹوکیو کے حالیہ گورنری انتخابات میں منفی اثرات سے بچنے کے لیے نئے منصوبے پر کام معطل کر دیا تھا۔ اس انتخاب میں حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار ماسوزوئے حصہ لے رہے تھے۔ اب جبکہ انہوں نے انتخاب جیت لیا ہے تو راستہ صاف ہے۔

تاہم ایٹمی پلانٹ کے آپریشن بحال کرنے کے لیے متعلقہ مقامی حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔

وزیرِ ماحولیات نوبوتیرو اشی ہارا مقامی حکومتوں کو یقین دہانی پر غور کر رہے ہیں کہ انہیں انسدادِ آفات اقدامات میں مدد دی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.