جاپان نے 2013 میں ریکارڈ کم ترین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس درج کیا

ٹوکیو: پیر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2013 میں جاپان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک تہائی سے زیادہ کی ریکارڈ کمی ہوئی۔ ین کی کم قدری نے مابعد فوکوشیما توانائی کے اخراجات کو بہت بڑھاوا دے دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، جاپان نے اپنے کرنٹ اکاؤنٹ میں 3.31 ٹریلین ین کا سرپلس درج کیا۔ یہ 1985 سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ دنیا بھر سے ملک کی تجارت کا وسیع تر پیمانہ ہوتا ہے۔ اس میں نہ صرف مال کی تجارت بلکہ خدمات، سیاحت اور ملک کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ آمدن بھی شمار کی جاتی ہے۔

جاپان تجارت کے بڑھتے ہوئے عدم توازن سے نبرد آزما ہے۔ اور مہنگے درآمدی رکازی ایندھن پر بھاری انحصار نے مزید شدت پیدا کی ہے۔ یہ ایندھن بجلی سازی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

2012 کے اواخر میں ین کی قدر میں یکلخت کمی نے درآمدی لاگتیں بڑھا دی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.