ٹوکیو: وبائی امراض کے قومی ادارے نے پیر کو کہا، فروری کے پہلے ہفتے کے دوران فلو کے مریضوں کی تعداد تیزی سے 550,000 افراد کی حد پار کر گئی۔
ادارے نے کہا کہ 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر کے ہسپتالوں نے فلو کے 1,870,000 مریضوں کی اطلاع دی۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ وبا زیادہ تر کانتو ریجن اور کیوشو میں پھیل رہی ہے۔ اور یہ سطح 40 صوبوں میں جاری کردہ انتباہی حد سے کہیں زیادہ ہے۔ فی طبی مرکز مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد اوکی ناوا میں تھی جو 68.98 مریض رہی۔ اس کے بعد اوئیتا میں 60.03 اور میازاکی میں 56.08 مریض فی طبی مرکز تعداد رہی۔
فلو کا پھیلاؤ خصوصاً بچوں میں جاری ہے۔ عمر کے حوالے سے گروہ بند کیے گئے مریضوں کی تعداد کے مطابق 0 سے 9 سال کی عمر کے 690,000 بچوں کو فلو لاحق ہوا۔ جبکہ 10 سے 19 سال کے بچوں میں فلو کے مریضوں کی تعداد 690,000 تھی۔
ادارہ لوگوں کو نصیحت کر رہا ہے کہ فلو ویکسین لگوائیں، اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں، اور دیگر حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ کم از کم فروری کے اواخر تک فلو کی وباؤں کو ٹالنے کی کوشش کی جا سکے۔