فوکوشیما میں تابکاری کی غلط ریڈنگ، ایٹمی نگران ادارے کی ٹیپکو پر تنقید

ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی نگران ادارے نے تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آپریٹر نے سائٹ پر زیرِ زمین آلودہ پانی میں تابکاری کی غلط پیمائش کی تھی۔

ایٹمی نگران ادارے (این آر اے) کے چئیرمین شونیچی تاناکا نے بدھ کو کہا، پلانٹ پر ری ایکٹر پگھلنے کے قریباً تین برس بعد بھی ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) تابکاری کی پیمائش اور اس سے نمٹنے کی بنیادی صلاحیتوں سے محروم ہے۔

ٹیپکو نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ پچھلے جولائی میں ایک نگران کنویں سے نکالے گئے پانی میں خطرناک تابکار مادے اسٹرانشیم 90 کی مقدار 5 ملین بیکرلز فی لیٹر کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی۔

تاہم بعد میں ٹیپکو نے کہا کہ پلانٹ پر اس کنویں کے پانی سے اسٹرانشیم کے درجات کی پیمائش کرنے والی مشین میں طریقہ کار کی غلطی درپیش تھی۔ اور اس نے بی ٹا تابکاری ماپنے والے تمام آلات میں بھی نقائص پائے۔

“ایسا کچھ بھی وقوع پذیر نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔ یہ ڈیٹا بہت سے فیصلوں کی بنیاد بنتا ہے۔ چنانچہ انہیں تابکاری کی پیمائش میں غلطیوں سے بچنے کی حتی المقدور کوشش کرنی چاہیئے۔” تاناکا نے صحافیوں کو بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غلطی سے پلانٹ پر سنگین حفاظتی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.