2010 میں جہاز کی ٹکر کے معاملے پر زرِ تلافی کا مطالبہ، چین کی جاپان پر تنقید

بیجنگ: چین نے ایک چینی ٹرالر کے کپتان سے زرِ تلافی کے مطالبے کے جاپانی منصوبے پر اظہارِ ناراضی کیا ہے۔ یہ جہاز 2010 میں جاپانی کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرایا تھا اور اس سے سفارتی بحران بھی پیدا ہوا تھا۔

جاپانی میڈیا نے وزیرِ ٹرانسپورٹ اور تعمیرات آکی ہیرو اوتا کے حوالے سے بتایا کہ حکومت اوکی ناوا میں ناہا کی ضلعی عدالت میں 14.29 ملین ین کے زرِ تلافی کا مطالبہ کرے گی۔

2010 کے واقعے میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات تیزی سے سرد مہری کا شکار ہو گئے تھے۔ تب جاپان نے ایک چینی کشتی کے کپتان کو حراست میں لے لیا جو مشرقی بحر چین میں متنازعہ جزائر کے نزدیک اس کے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرایا تھا۔ ان جزائر کو چین دیاؤیو اور جاپان سینکاکو کہتا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہوآ چونینگ نے بدھ کو کہا کہ یہ جزائر چین کی ملکیت ہیں۔ اور جاپان کو زرِ تلافی ادا کرنا چاہیئے۔

“ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جاپان زرِ تلافی دے اور چین سے اس واقعے پر معافی مانگے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.