ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کے نے منگل کو کہا وہ چاہتے ہیں کہ ولنگٹن کے خصوصی اقتصادی علاقے میں وہیلنگ جہاز کے گھسنے پر جاپان معافی مانگے۔ اس جہاز کو خبردار بھی کیا گیا تھا کہ حدود سے باہر رہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارتِ خارجہ پہلے ہی جاپانی سفیر یاسوآکی نوگاوا کو بلا کر پچھلے جمعے کے واقعے پر کھری کھری سنا چکی ہے۔ اس واقعے کو وزارت نے “غیر مددگار، گستاخانہ اور کوتاہ نظر” قرار دیا تھا۔
“ہم نے قبل ازیں اپنا موقف بالکل واضح کر دیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے اقتصادی علاقے میں جاپانی جہاز کے داخلے کا مطلب کیا ہو گا۔”
“ہم دیکھیں گے کہ اب کیا ہوتا ہے، کیا کوئی معذرت کی جاتی ہے — ہم منتظر رہیں گے۔”
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ جہاز نیوزی لینڈ کے علاقائی پانیوں میں داخل نہیں ہوا تھا جو ساحل سے 12 بحری میل تک پھیلے ہوئے ہیں۔ تاہم اس نے خصوصی اقتصادی علاقے کی حدود کی خلاف ورزی ضرور کی۔ یہ علاقہ ساحل سے 12 تا 200 بحری میل پر پھیلا ہوا ہے۔