کینیڈی کی گورنر اوکی ناوا سے ملاقات، فوجی اڈے کی منتقلی پر بات چیت

ناہا: جاپان میں امریکی سفیر کیرولین کینیڈی نے اوکی ناوا کا پہلا دورہ کیا ہے۔ وہ پر امید ہیں کہ امریکی فوجی اڈے کی منتقلی کے نزاعی مسئلے پر حمایت حاصل کر سکیں گی۔

انہوں نے بدھ کی صبح اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما سے ملاقات کی۔ گورنر نے امید کا اظہار کیا کہ فوجی اڈے کا مسئلہ مشترکہ طور پر کام کر کے حل ہو سکتا ہے۔ “ہم متمنی ہوں گے اور چاہیں گے کہ آپ اس مسئلے کو اساسی طور پر حل کرنے میں ہماری مدد کریں۔ اور ہم پر امریکی فوجی اڈوں کے بوجھ میں کمی کریں۔”

قبل ازیں کینیڈی نے جنگی ہلاک شدگان کی قومی یادگار پر پھول چڑھائے۔ یہ یادگار ان افراد کی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جو دوسری جنگِ عظیم بند ہونے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاپان میں امریکہ کے 50,000 فوجیوں میں سے نصف اوکی ناوا میں ہیں۔ یہ صوبہ جاپانی رقبے کے ایک فیصد سے بھی کم پر مشتمل ہے۔

امریکہ نے اوکی ناوا میں اپنے فوجیوں کو ایک جگہ مجتمع کرنے اور ان کی تعداد کم کرنے کے لیے ایک منصوبے کی تجویز دے رکھی ہے۔ اس میں 1996 کا ایک معاہدہ بھی شامل ہے جس کے تحت میرین کارپس فوتینما ائیر اسٹیشن کو ہینوکو منتقل کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.