توچیگی: پولیس نے بدھ کو کہا کہ اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں دو اشخاص نے ایک پچینکو پارلر سے 28 ملین ین لوٹ لیے۔
فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے خبر دی کہ دونوں اشخاص منگل کو شام 4:50 کے قریب پچینکو پارلر میں آئے۔ انہوں نے ملازم کو دھمکایا جو کہ روزانہ کی بِکری کو سیف میں رکھنے کے لیے پچھلے دفتر میں لے جا رہا تھا۔
آدمی کو چاقو سے دھمکانے کے بعد یہ دونوں اشخاص اسٹور سے قریباً 28 ملین ین لوٹ کر فرار ہو گئے۔ یہ روپیہ ایک شولڈر بیگ میں ڈالا گیا تھا۔