بلڈوزر اور گودام میں پھنس جانے والا شخص ہلاک

ہوکائیدو: توبیتسو، ہوکائیدو میں ایک 66 سالہ شحص اپنے گھر کے ساتھ واقع گودام اور ایک بلڈوزر میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یوشی ہیرو یاماگوچی کی بیوی نے اسے دروازے اور بلڈوزر کے درمیان پھنسا ہوا پایا۔ وہ پیر کو 11:30 بجے رات کے قریب گھر واپس آئی تھی۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ یاماگوچی کو قلب و تنفس کی بندش کی حالت میں تیزی سے ہسپتال پہنچایا گیا۔ اور آمد پر اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس نے کہا کہ بلڈوز یاماگوچی کا ہی تھا اور وہ اسے استعمال کر کے برف ہٹا رہا تھا۔ پولیس نے بلڈوزر کی چابی اگنیشن میں ہی پائی۔ ان کے خیال میں یاماگوچی نے شاید اسے چلایا، اور پھر کسی وجہ سے نیچے اتر گیا۔ لیکن بعد ازاں بلڈوزر اور گودام کے درمیان پھنس گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.