پولیس سے 5 بار مشاورت کے باوجود متعاقب نے خاتون کو خنجر گھونپ دیا

ٹوکیو: ایک 52 سالہ خاتون پیٹ میں خنجر کے وار کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی۔ اسے بدھ کی رات 11:15 کے قریب ٹوکیو کے آداچی وارڈ کی ایک سائیڈ گلی میں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق، خاتون نے حملہ آور کی شناخت اپنے 49 سالہ سابق بوائے فرینڈ ساتورو ایشی زاکی کے طور پر کی۔

خاتون اب ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہے۔ فُوجی ٹی وی نے بدھ کو کہا کہ پولیس نے ایشی زاکی کو حراست میں لے لیا۔ وہ توچیگی میں ایک عزیز کے مکان پر چھپا ہوا تھا۔ اس پر اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ مذکورہ خاتون نے پچھلے جولائی سے پانچ مرتبہ ان سے مشاورت کی ہے۔ اس نے شکایت کی تھی کہ اشی زاکی اس کا پیچھا کرتا ہے۔

شکایت پر پولیس نے اشی زاکی سے روبرو ملاقات کی اور اسے ایک تحریری بیان پر دستخط کرنے کا حکم دیا۔ بیان میں اس نے وعدہ کیا کہ وہ مذکورہ خاتون کا پیچھا چھوڑ دے گا۔

فُوجی کے مطابق، اشی زاکی نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس نے چاقو کا استعمال صرف خاتون کو ڈرانے کے لیے کیا۔ وہ اسے مارنا نہیں چاہتا تھا بس اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.