ٹوکیو: جمعے کو کانتو سے ایک برفانی طوفان آ ٹکرایا جس سے ریل اور سڑک سے سفر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اس کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں بھی اتار لی گئیں اور پہلے ہی برف کے ڈھیروں میں مزید کا اضافہ ہو گیا۔
ہفتے کی صبح تک ملک کے کچھ حصوں میں 30 سینٹی میٹر سے زیادہ کی برفباری کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل کئی عشروں کی سخت ترین برفباری سے 11 لوگ ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
جمعے کی ابتدائی سہ پہر تک ٹوکیو برف کی پتلی تہہ تلے آ چکا تھا اور موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا کہ یہ رات تک جاری رہے گی۔
جاپان ائیر لائنز (جے اے ایل) نے کہا کہ اس نے جمعے کی 77 پروازیں منسوخ کر دیں۔ آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) نے ناریتا، ہانیدا اور ملک بھر کے دیگر ہوائی اڈوں پر 40 پروازیں منسوخ کیں۔
پچھلے ہفتے کو پروازوں کی منسوخی کے باعث 6000 سے زائد مسافروں کو رات ٹرمینلز پر گزارنی پڑی تھی۔ چونکہ ہوائی اڈے سے بس اور ریل کی خدمات بھی معطل تھیں۔