ٹوکیو: جاپان نے ہفتے کو طلوعِ آفتاب کے وقت مردوں کی فِگر اسکیٹنگ میں یازورو ہانیو کی تاریخ ساز فتح کی خوشیاں منائیں۔ اولمپک کھیلوں میں ملک کے پہلے طلائی تمغے نے ملک بھر میں شادمانی کا سماں پیدا کر دیا۔
یہ جاپان میں صبح 4 بجے کا وقت تھا جب سیندائی کے رہنے والے 19 سالہ کھلاڑی نے کینیڈا کے پیٹرِک چان کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ شہر پر شاذ و نادر ہونے والی برفباری کی چادر لپٹی ہوئی تھی اور بیشتر ٹوکیو والے یہ منظر براہِ راست دیکھنے کے لیے اپنے گھروں میں ہی ٹھہرے۔
دفتری کارکن شینوبو ہیگوچی ساری رات جاگتے رہے، انہوں نے کہا، “یہ ایسی چیز ہے جس کا انتظار ہمیں دیرینہ عرصے سے تھا”۔ “اس کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجھے ساری رات جاگ کر کھیل دیکھنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی۔”