جے اے ایل، اے این اے میں ہانیدا کے لینڈنگ حقوق پر پھر تصادم

ٹوکیو: جاپان کی دو سب سے بڑی ہوائی کمپنیاں جمعے کو ٹوکیو کے ایک ہوائی اڈے پر لینڈنگ سلاٹ کے تنازع پر تازہ جھگڑے میں مشغول تھیں۔ اور شہری ہوا بازی کا ادارہ برسرِ پیکار کمپنیوں میں ریفری بنا ہوا تھا۔

تنازعہ اس وقت تازہ ہو گیا جب آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) نے حریف جاپان ائیر لائنز (جے اے ایل) کی ایک درخواست پر شکایت درج کروائی۔ جے اے ایل اندرونِ شہر کے قریبی ہوائی اڈے ہانیدا سے ہو چی منہ شہر کے لیے ایک نیا روٹ جاری کرنا چاہتا ہے۔ ہانیدا دنیا کا چوتھا بڑا تجارتی مرکز ہے۔

اس درخواست سے کئی ماہ قبل جاپانی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے ہانیدا پر اے این اے کو حریف جے اے ایل کے مقابلے میں دوگنی لینڈنگ سلاٹس عطاء کی تھیں۔ اس پر کلیدی مقامی حریف جے اے ایل نے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی تھی۔ یاد رہے کہ جے اے ایل دیوالیہ ہو گیا تھا اور ٹوکیو حکومت نے ضخیم بیل آؤٹ پلان کے ذریعے اسے دوبارہ پیروں پر کھڑا ہونے میں مد دی تھی۔

جمعے کو اے این اے کے صدر شینی چیرو ایتو نے کہا کہ جے اے ایل کی درخواست ان کی ہوائی کمپنی کو “بڑے بحران کا احساس” دلا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ اپنے بیل آؤٹ شدہ حریف سے پیچھے رہ سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.