ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو کہا کہ وہ 5 ٹریلین ین کے محرکاتی پیکج کا اثر تیزی سے ظاہر کروانے کے لیے اقدام کر رہی ہے۔ اس پیکج کا مقصد جلد ہی ہونے والے سیلز ٹیکس اضافے کا اثر کم کرنا ہے۔
یہ نایاب اقدام چوتھی سہ ماہی کے شرح نمو کے اعداد و شمار کی اشاعت سے چند ہی دن قبل سامنے آیا ہے۔ اس اقدام نے خصوصی بجٹ کے ایک بڑے حصے کو خرچ کرنے کے لیے ایک دورانیہ مقرر کر دیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے اعلی سطحی پالیسی اقدام کو آبے نامکس کا نام دیا گیا ہے۔ اس نے ین کی قدر میں کمی کی اور پچھلے برس اسٹاک مارکیٹ کو عروج پر پہنچایا اور اس طرح کبھی کمزور کہلائی جانے والی معیشت کو 2013 کی دوسری ششماہی میں جی 7 ممالک میں سرِ فہرست بنا دیا۔
جمعے کو وزیرِ خزانہ تارو آسو نے کہا کہ ٹوکیو نے سرکاری تعمیراتی کاموں (پبلک ورکس) کے لیے ایک دورانیہ مقرر کر دیا ہے۔ اس کا مقصد اپریل میں سیلز ٹیکس میں 5 سے 8 فیصد اضافے کے اثرات سے بچنا ہے۔
یہ اہداف قریباً 3.4 ٹریلین ین کے سرکاری اخراجات کو متاثر کریں گے، جن میں تعمیراتی منصوبے اور کارپوریٹ رعایات شامل ہیں۔