ٹوکیو: ایک 17 سالہ ہائی اسکول کی طالبہ کو مردوں پر مشتمل پاپ گروپ آراشی کے مداحوں کو ٹھگنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وہ کنسرٹ کے ٹکٹ فروخت کرے گی اور اس نے 300,000 سے زیادہ کا فراڈ کیا۔
پولیس نے کہا کہ صوبہ چیبا کی رہائشی اس لڑکی نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ٹوئٹر پر آراشی کے کنسرٹ کی ٹکٹیں فی ٹکٹ 25,000 ین کے عوض فروخت کرے گی۔ یہ کنسرٹ ستمبر کے اواخر میں منعقد ہونا تھا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ اس نے دو ٹکٹوں کا جھانسا دے کر ایک 18 سالہ لڑکی سے 50,000 ین ہتھیا لیے۔
ملزمہ نے اسی انداز میں 14 لوگوں سے 300,000 ین سے زیادہ کی رقم ہتھیانے کا اعتراف کیا ہے۔
اس لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ آراشی کی بہت بڑی مداح ہے اور اس نے ہتھیائی گئی رقم استعمال کر کے انٹرنیٹ پر نیلامی کی سائٹ سے کنسرٹ کے ٹکٹ خریدے۔